تازہ ترین

جمعرات، 16 نومبر، 2017

ہر ووٹر کو ووٹر پرچی اس کے گھر پر ووٹنگ سے قبل فراہم کی جائے:الیکشن افسر


ہر ووٹر کو ووٹر پرچی اس کے گھر پر ووٹنگ سے قبل فراہم کی جائے:الیکشن افسر 
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمدذاکر(یواین اےنیوز16نومبر2017)ریاست الیکشن کمیشن کی منشا ہے کہ ہر ووٹر کو ووٹر پرچی اس کے گھر پر ووٹنگ سے پہلے فراہم کی جائے، تاکہ اسے ووٹنگ مرکز پر پرچی کے لئے انتظار نہ کرنا پڑے، وہ براہ راست بوتھ پر پہنچ کر آسانی سے اپنے حق رائے دہی بغیر کسی پریشانی کے کرسکے، ووٹروں کو ووٹر سلپ ان کے گھر تک پہنچانے کا ذمہ بوتھ لیول افسر کو مقرر کیا جاتا ہے، لہذا آپ تمام ریاستی الیکشن کمیشن کے ہدایات کے تحت مکمل انتظام کریں، اور آپ کے بوتھ کے ہرووٹر کے گھر تک ووٹر پرچی 03 دن میں ہر حالت پہنچانے کو یقینی بنائیں. ووٹر پرچی کسی بھی حالت میں محلے شہریوں، پڑوسیوں، امیدوار کو ایک ساتھ نہ دی جائیں ، ووٹر پرچی گھر کے سربراہ، یا خاندان کے بالغ اراکین کو دستیاب کرائی جائیں ،مندرجہ بالا ہدایتیں ضلع آفیسر پردیپ کمار نے بوتھ سطح کے حکام کو پولنگ بو تھ کی ذمہ داری سونپنے نے کے بعد دیئے ،انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ایک پرامن، منصفانہ اور خوش گوار ماحول میں کرانے کے لئے ضروری ہے کہ ووٹر لسٹ ،پر چی ،وغیرہ ہر حالت میں اپ ڈیٹ رہے،ووٹر وں کی فہرست اوسط سے کہیں زیادہ ہو نا چاہیء، انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ،بی،ایل،او، کی طرف سے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے کام میں سخت غفلت برتی گئی ہے ، ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی اہلکار، اور ملازم، قومی اہمیت(انتخابی عمل) کے اس کام میں بھی لاپرواہ ہیں جو کسی بھی صورت حال میں معافی کے قابل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنا، کسی کو ہراساں کرنا ہماری منشا نہیں ہے، افسران و ملازمان، سونپے گئی ذمہ داریوں کو پوری وفاداری کے ساتھ نبھائیں ، اگر کسی کی طرف سے لاپرواہی برتی گئی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad