تازہ ترین

جمعرات، 16 نومبر، 2017

پدوچیری کے مسلمانوں کو حاصل 2%فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 5%فیصدکرنے کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کی ریلی اور وزیراعلی سے ملاقات


پدوچیری کے مسلمانوں کو حاصل 2%فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 5%فیصدکرنے کے مطالبے کو لیکر  ایس ڈی پی آئی کی ریلی اور وزیراعلی سے ملاقات
پدوچیری ( یواین اےنیوز16نومبر2017) ۔پدوچیری ریاست میں سرکاری شعبوں میں ملازمت کے لیے مسلمانوں کو حاصل 2%فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 5%فیصد کرنے اور گروپ بی Non-Gazettedشعبے میں مسلمانوں ،وننیئر طبقات اور ماہی گیروں کو ریزرویشن دینے کے مطالبے کو لیکر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پدوچیری کاٹن مل سے پدوچیری اسمبلی تک ریالی نکالی گئی اور ریالی کے اختتام میں ایس ڈی پی آئی کی ایک وفد نے پدوچیری وزیراعلی وی۔ نارائن سوامی سے ملاقات کرکے مذکورہ مطالبات پر مشتمل عرضداشت پیش کیا۔ریالی کی قیادت ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخہ کے ریاستی صدر کے کے ایس ایم دہلان باقوی نے کی ۔ریالی کا افتتاح ریاستی نائب صدر امجد باشاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ریالی میں ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری امیر حمزہ،جی عبدالستار،ایس ڈی پی آئی کڈلور ضلعی جنرل سکریٹری اے حمید فیروز،پدوچیری ضلعی صدرپی۔ عبداللہ،کارائیکال ضلعی صدر ایچ محمد بلال سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان اور پدوچیری جماعت العلماء کے ضلعی صدرمولوی ایم محمد موسی منبعی شریک رہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad