تازہ ترین

جمعہ، 24 نومبر، 2017

یوگی سرکار میں بنا نیا بس اسٹینڈ گڈھے میں تبدیل


یوگی سرکار میں بنا نیا بس اسٹینڈ گڈھے میں تبدیل
Related image
تصویر،جن ستتا
بھوگاؤں ،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز24نومبر2017)اتر پردیش سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا نیا بنا بس ا سٹینڈ معیار کے برعکس بنائے جانے کی وجہ سے کئی جگہوں پر جگہ جگہ گڈھے ہو گئے ہیں،زیر زمین چیمبر کی نالیوں پر لگا سیمینٹ دم توڑ چکا ہے گ،لوہے کی سریا جگہ بجگہ چمکنے لگی ہیں، اس ضمن میں لوگو نے آر، ایم، اٹاوہ کو خط بھیج کر تعمیراتی ایجنسی کے خلاف کار روائی کا مطالبہ کیا ہے.شہر میں، نو تعمیر شدہ بس اسٹینڈکو صرف تین ماہ ہوئے ہیں ٹرانسپورٹ محکمہ کی تحویل میں دئے ہوئے، بس اسٹینڈ میں تعمیراتی ایجنسی کا کام تعمیراتی ایجنسی کے ذریعہ معیار کے خلاف کیا گیا ہے ،جس کی خامیاں ،کمزوریاں آہستہ آہستہ نظر آنے لگی ہیں ، بس اسٹینڈ کے اندر بیور گیٹ سے لے کر مین پوری گیٹ تک بسو ں کے آنے جانے والے احاطے میں درجنو جگہوں پر فرش میں گڈھے ہو گئے ہیں،وہیں بس ا سٹینڈ کی عمارت سے پانی نکالنے کے لئے بنائی گئی انڈر گراؤنڈ چیمبر پر ڈالا گیا لینٹر اکھڑ گیا ہے، جس میں لگائی گئی سریا بھی چمکنے لگی ہے ،تعمیراتی کام کو معیار کے خلاف کیا گیا ہے اس کی شکایت آر،ایم، اٹاوہ کو ارسال کر دی گئی ہے ، شکایت کرنے والو نے شکایتی خط میں کہا ہے کہ اگر جلد ہی اس طرف دھیان نہیں دیا گیا تو اس کی شکایت وہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجیں گے،شکایت کرنے والو میں دھیرج کمار، جلیل احمد، مہندر شاکیہ، ہمانشو راٹھور، جلال الدین، روستم خاں، موہن دیپ، رام پرتاپ، نریش چندر، گوپی ناتھ وغیرہ لوگو نے جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad