تازہ ترین

جمعہ، 24 نومبر، 2017

استاذالاساتذہ حضرت مولانا سید ابو اختر قاسمی پر فالج کا حملہ ، دعا صحت کی اپیل


استاذالاساتذہ حضرت مولانا سید ابو اختر قاسمی پر فالج کا حملہ ، دعا صحت کی اپیل

دربھنگہ،رپورٹ،محمدعارف(یواین اےنیوز24نومبر2017)شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ ، شیخ الادب حضرت مولانا اعزاز علیؒ ، حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحبؒ کے فیض یافتہ ، مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ندویؒ ، امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ رحمانی ؒ کے تربیت یافتہ ، قاضی القضاة حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ کے ہمعصر ، امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی ، حضرت مولانا بدرالحسن قاسمی ( کویت ) ، حضرت مولانا جسیم الدین رحمانیؒ ، حضرت مولانا رضوان قاسمیؒ ، حضرت مولانا مفتی نسیم احمد قاسمیؒ ، حضرت مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی ململ ، مفتی عبدالسلام قاسمی ( مدرسہ امدادیہ )جیسے بےشمار ممتاز عالم دین کے استاذالاساتذہ حضرت مولانا سید ابو اختر قاسمی دامت برکاتہم ( عمر 75 سال ) ان دنوں سخت بیمار ہیں اور دربھنگہ کے پارس اسپتال میں زیر علاج ہیں ، حضرت مولانا کو چند دنوں قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے انہیں پارس اسپتال کے انتہائی نگہداشت والی یونٹ ( آئی سی یو ) رکھا گیا مگر اب حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے اور آئی سی یو سے ڈسچارج کر جنرل وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ، ڈاکٹر کی ایک ٹیم مسلسل ان کی حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے ، حضرت مولانا کے عقیدت مندوں کا ایک بڑا ہجوم حضرت مولانا کی زیارت کے لئے اسپتال کے اردگرد موجود ہے ، واضح ہو کہ حضرت مولانا ابو اختر قاسمی کی شناخت پورے بہار میں ایک بے باک اور مزاحیہ خطیب کے حوالے سے ہیں ، علاوہ ازیں آپ مدرسہ امدادیہ لہریاسرائے کے شیخ الحدیث ، مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا کے سکریٹری اور متعدد اداروں کے سرپرست ہیں ، آپ نے شہر دربھنگہ کا مشہور عصری ادارہ شفیع مسلم ہائی اسکول میں بھی درس و تدریس کا کام بخوبی انجام دیے ہیں جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں آپ کے شاگرد ڈاکٹر ، انجینئر ، وکیل وغیرہ بن کے ملک و ملت اور بیرون ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں دہلی سے آئے ان کے شاگرد عارف اقبال نے بتایا کہ حضرت مولانا کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، آواز میں ابھی لغزش ہے ، بیماری کی وجہ سے کافی کمزور ہو گئے ہیں ، احباب سے حضرت والا کی صحتیابی کی دعا کی درخواست ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad