تازہ ترین

جمعہ، 24 نومبر، 2017

چترکوٹ ریل حادثہ، باپ بیٹے سمیت تین کی موت 100سے زائد زخمی!


چترکوٹ ریل حادثہ، باپ بیٹے سمیت تین کی موت 100سے زائد زخمی!
چتر کوٹ۔روپوٹ اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 24نومبر 2017)ریل حادثے رکنے کےلئے نام ہی نہی لے رہے ہیں یکے بعد دیگرے حادثوں میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جابحق ہوگئے ۔کبھی ٹرین کی پٹری اکھڑی تو کھبی ٹرین اپنا اپا کھو کر پٹری سے اتر گئی ۔ایسا ہی جمعہ علی الصبح اترپردیش میں چترکوٹ کے مانک پور ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین نمبر 12741واسکوڈی گاما ایکسپریس کے 13ڈبے پٹری سے اتر جانے سے تین مسافروں کی موت ہوگئی ۔جبکہ سیکڑوں سے زیادہ مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے یہ حادثہ صبح 4:30 بجے پیش آیا ۔واضح رہے یہ ٹرین پٹنہ جکشن سے چل کر گوا کے مڈ گاؤں اسٹیشن جانے والی واسکو ڈی گاما پٹنہ ایکسپریس تھی ۔ریلوے منتری نے حادثے میں مرنے والے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے دینے کا اعلان کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad