تازہ ترین

پیر، 4 دسمبر، 2017

نیشنل ہیومن رائٹس( سوشل جسٹس کونسل ) کی اہم میٹنگ ،سرگرم کارکنان سے ملتی ہے پارٹی کو تقویت : مولانا انور امرتسری


نیشنل ہیومن رائٹس( سوشل جسٹس کونسل ) کی اہم میٹنگ ،سرگرم کارکنان سے ملتی ہے پارٹی کو تقویت : مولانا انور امرتسری 
نومنتخب کونسل کی جوائنٹ سکریٹری وندنا سندھو کو اتھارٹی لیٹر دیتے ہوئے مولانا انور امرتسری ساتھ ہیں کانگرسی لیڈر ممتا دتہ ،جوشیل رائے ، سکھوندر پال ٹینی ، سویتا شرما و دیگران
 
امرتسر :(یواین اےنیوز4سمبر2017) نیشنل ہیومن رائٹس( سوشل جسٹس کونسل ) کی طرف سے ایک سنمان سماروہ کا انعقاد نارائن گڑھ چھہرٹہ ، نزدیک دانا منڈی میں کونسل کے پنجاب جنرل سیکرٹری مولانا انور امرتسری کی قیادت میں کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پنجاب پردیش مہلا کانگرس کی صدر میڈم ممتا دتہ ، کانگرس بلاک چھہرٹہ کے صدر لکھن پال کہیڑ کے علاوہ ضلع امرتسر کے تمام عہدیداران نے شرکت کی، سماروہ کے دوران وندنا سندھو کو نیشنل ہیومن رائٹس( سوشل جسٹس کونسل ) کی جوائنٹ سکریٹری پنجاب مقرر کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا امرتسری نے بتایا کہ موجودہ وقت میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی اپنے آخری دور میں ہیں ۔ جس پر قابو پانے کے لئے اور لوگوں کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے کے لئے میٹینگیں کی جا رہی ہیں ۔ سوشل جسٹس کونسل جانب سے لوگوں کے حقوق کے تئیں لڑائی لڑنے والے محنتی اور ججھارو ورکروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں ۔ اس کے بعد نومنتخب پنجاب سکرٹری وندنا سندھو نے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سوشل جسٹس کونسل کے اعلیٰ ادیکاریوں کی طرف سے جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے میں اسے بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگی ۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین اپنے حقوق کو لے کر بیدار نہیں ہیں جس کے لئے وہ جلد ہی کونس کے اصولوں کے تحت الگ الگ علاقوں کو جا کر لوگوں کو بیدار کریں گی ۔ اس موقع پر کانگرسی مہلا صدر میڈم ممتا دتہ ، لکھن پاکہیڑ اور کونسل کے عہدیداران کو سنمانت بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر کونسل کے ضلع سکریٹری جوشیل رائے ، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر موتی ، انوار الہدیٰ ، سینئر دھرم جیت بوبی، چیئر مین مانک علی ، رضوانہ جالندھری ،انکش شرما ، جسویر کور کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad