تازہ ترین

پیر، 4 دسمبر، 2017

جمعیۃ علماء تارا پور اور انجمن اتحاد کمیٹی کے اشتراک سے ضلع پالگھر کے 15 مکاتب کے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم


جمعیۃ علماء تارا پور اور انجمن اتحاد کمیٹی کے اشتراک سے ضلع پالگھر کے 15 مکاتب کے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم
 
پالگھر(یواین اےنیوز4دسمبر2017)جمعیۃ علماء ضلع تھانے و پالگھر کی تارا پور یونٹ اور انجمن اتحاد کمیٹی کے روح رواں جناب ایاز الدین شیخ صاحب اور ان کے رفقاء نے پالگھر ضلع کے کوردہ مقامات پر چل رہے 15 مکاتب کے ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامی مقابلہ منعقد کیا اور ان میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے تقریباً160 طلبہ و طالبات کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا۔اس انعامی تقریب کی صدارت جمعیۃ علماء ضلع تھانے و پالگھر کے صدر مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے فرمائی.اس پروگرام میں مولانا حلیم اللہ قاسمی،ایاز الدین شیخ ،محی الدین دمنیا کے علاوہ بھی لوگوں نے خطاب کیاجبکہ ضلع انتظامیہ کے کئی عہدے داران اور معززین تارا پور نے بھی شرکت کی جن میں ایڈوکیٹ موہن جوشی،کمار صاحب پی،ایس،آئی.تارا پور، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر،حافظ عارف انصاری صدر جمعیۃعلماء تھانہ، سلیم گونڈ ٹرسٹی آف واکولہ مسجد،آویس صابو والا ایڈوائزر آف فلاح ٹرسٹ ،محی الدین اے آئی ایم ایجوکیشن سوسائٹی،اقبال پٹیل وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اس پروگرام کی کامیابی میں مولانا صفوان ،کلیم سر،حافظ افضل ،بدر الدین بھائی،امین نورانی،محبوب بھائی چونا والا،محی الدین مارکنڈے اور مقصود مارکنڈے وغیرہ کا تعاون حاصل رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad