تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

پورے ملک کے ساتھ سیمانچل کے ارریہ میں بھی دکھا بند کا اثر

ارریہ/معراج خالد(یواین اے نیوز 29جنوری2020) ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی این ڈی اے مخالف سیاسی وسماجی اور ملی جماعتوں کی حمایت سے دلت رہنما وامن مشرام کی قیادت میں بہوجن کرانتی مورچہ کی طرف سے بھارت بند مکمل کامیاب رہا۔ملک کے نامور عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی،مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نامور فقیہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے علاوہ جمعیت علماء،جماعت اسلامی،امارت شرعیہ اورادارۂ شرعیہ جیسی متحرک تنظیموں کی بھرپور حمایت اور ان کے رضاکاران و کارکنان کے علاوہ علاقے کے علماء و دانشوران کی محنت سے بھارت بند بہار اور سیمانچل کے اضلاع میں سے بطور خاص ضلع ارریہ میں مکمل کامیاب رہا۔

صبح آٹھ بجے سے خبر لکھے جانے تک چھوٹی بڑی تمام سڑکیں اور شاہراہیں ویران و سنسان نظر آئیں۔ضلع ارریہ کی لائف لائن کہلانے والی جوکی ہاٹ سے بیرگاچھی چوک ہوتے ہوئے کشن گنج کو جانے والی نیشنل ہائیوے 327 ای پر لوگ صبح سے ہی چوکوں پر پرامن طریقے سے چٹائیاں ڈال کر بیٹھ گئے۔بیرگاچھی چوک،تارن چوک فیٹکی، کاکن،بھیبڑا چوک،جوکی ہاٹ سے چڑگھریا تک ہرچوک کا یہی عالم رہا۔اس درمیان لوگوں نے سی ایاے این پی آر اور این آرسی مخالف اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے آئین ہندکی تحفظ کے عزم کا اظہار کیا اور ان کالے قوانین کی واپسی تک پرامن لڑائی جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اور ہندو مسلم تمام احباب سے ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں شاہین باغ کے طرز پر چل رہے شاہین باغوں کی ماؤں اور بیٹیوں کے عزم واستقلال جرأت و ہمت کی داد دیتے ہوئے مغرور و متکبر سرکار کو اپنی ضد،انانیت اور ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر قیام امن اور ملک کے باشندوں کے درد و الم پر لبیک کہنے کی اپیل کی۔بیرگاچھی چوک پر مکھیا شاد احمد عرف ببلو،الحاج سعید،پرمکھ عبدا الحنان،مفتی محمد اطہر القاسمی،مولانا سلیم الدین مظاہری،مفتی حسین احمد ہمدم، بھیبڑا چوک پر قاری امتیاز احمد،حافظ کاشف نسیم،مولانا عبد اللہ سالم قمر،مولانا عبد الوارث مظاہری جوکی ہاٹ میں سابق ایم پی سرفرازعالم، ایم ایل اے شاہ نواز عالم، فیٹکی چوک پر پرویز عالم، مولانا اسلم قاسمی، نیاز احمد، کے علاوہ خواتین و بچوں نے اس بند کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad