تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

برسر اقتدار بی جے پی نہیں چاہتی کہ ملک میں ہندو ،مسلم یکجہتی قایم رہے:پیارے میاں

ضلع مجلس اتحاد المسلمین نے قومی پرچم لہرا کرجشن جمہوریت منایا 

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 29جنوری2020)یومِ جمہوریت کے جشن میں ضلع مین پوری کی مجلس اتحادالمسلمین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،امام باڑہ چوک کے قریب پارٹی کے حامیان کے ساتھ قومی پرچم لہراتے ہوئے ضلع صدر پیارے میاں نے قومی گیت گایا،اس موقعہ پر کثیر تعداد میں ہندو مسلم شریک رہے،اس موقعہ پرسابقہ وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے قریبی مانے جانے والے عبد القیوم انصاری کو بھی پارٹی کی طرف سے گل پوشی کر کے نوازہ گیا ،عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں یہ نفرتیں نہیں تھی جو اب بی جے پی کے اقتدار میں ہندو مسلموں کے دلوں میں پنپ رہی ہیں،انہو نے کہا کہ ہم سب کو آپسی بھائی چارے کا ساتھ اس ملک میں رہنا چاہئے،جیسے ہمارے اجداد اس ملک میں رہتے چلے آئے ہیں۔

حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں،اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے دیرینہ اتحاد پر آنچ نہ آنے دیں ،ضلع صدر پیارے میاں نے کہا کہ یہ ملک سبھی ملک میں بسنے والوں کا ہے ،ہم سب ملکر اس ملک کی اور ہمارے بزرگوں کے ذریعہ بنائے گئے آئین ہند کی حفاظت کریںگے ،ہمارے ملک کا آئین سب سے بہتر ہے ،جس میں سبھی سماج طبقات کے لوں کو مکمل آزادی دی گئی ہے،ہم سب ملکر اس کی حفاظت کریںگے ،برسر اقتدار بی جے پی نہیں چاہتی کہ ملک میں ہندو ،مسلم یکجہتی قایم رہے ،اس لئے اس پارٹی سے دوری بنائی جائے ،بی جے پی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بہت خسارے میں جا رہا ہے ،اگر وقت رہتے ہم سب نے مشترکہ طور کوششیں نہ کیں ،تو آنے والی ہماری اور آپ کی نسلوں کے لئے غلامی مقدر بن جائیگی،انہو نے کہا کہ آج ہم سب عہد کرتے ہیں ،ملک کے آئین اور دستور کی حفاظت کریں گے ،ہماری پارٹی نئے ایکٹ سی اے اے،اور این ،آر،سی کی پر زور مخالفت کرتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad