تازہ ترین

اتوار، 26 جنوری، 2020

مختلف اداروں میں نہایت اہتمام کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ

ارریہ (معراج خالد،یو این اے نیوز 26جنوری 2020) اتوار کو پورے ملک میں یوم جمہوریہ دھوم دھام سے منایا گیا ارریہ کے نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں ضلع مجسٹریٹ ویدناتھ یادو  کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اور پروگرام کا انعقاد بھی ہوا اس کے علاوہ بچیوں کی ممتاز دینی‌درسگاہ جامعہ گلشن عاىشہ ملت کوسی کنارے ارریہ میں یوم جمہوریہ کا شاندار پروگرام ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا مطیع الرحمن قاسمی‌ اور مفتی‌حسین ھمدم صاحب نے یوم جمہوریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، مجاھدین آزادی‌و معمار‌آئین بابابھیم راؤ امبیڈکر‌کو خراج عقیدت عقیدت پیش کیا، بچیوں نے‌بہترین پاکیزہ ثقافتی‌پروگرم پیش کی۔

 دارالقضا امارت شرعیہ مولوی ٹولہ ارریہ میں مسلم وغیرہ مسلم برادران وطن کے ساتھ قاضئ شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی‌نے پرچم کشائی کی اور قومی یک جہتی وتحفظ آئین کے موضوع پر موثر خطاب کیا بہار مدرسہ بورڈ سے منسلک مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ میں مدرسہ کے صدر وسکریٹری اور پرنسپل اساتذہ کرام کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام وخواص نے پرچم کشائی کی اور بچوں نے دلکش پروگراموں کی پیش کش کی۔اس کے علاوہ الحمد اکیڈمی اڑانٹولی، کریڈیبل پبلک اسکول کامت ہاٹ، جامعہ گلستان آمنہ للبنات عیدگاہ مصوریہ فرساڈانگی ، اسٹار پبلک اسکول گمہریا ہاٹ کے طلباء و طالبات نے یوم جمہوریہ کے موقع پر دلکش پروگرام پیش کئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad