تازہ ترین

اتوار، 26 جنوری، 2020

ممتاز دینی درسگاہ نورالمعارف دیاگنج میں جوش و خروش سے منایا گیا یوم جمہوریہ

ارریہ :معراج خالد(یو این اے نیوز 26جنوری 2020)معروف تعلیمی ادارہ مدرسہ نورالمعارف دیاگنج ارریہ کے طلبہ نےیوم جمہوریہ کی تقریب میں پرمغز ودلچسپ پروگراموں کاانعقاد کیا، سب سے پہلے پرچم کشائی ہوئی ، ترنگے کو سلامی دی گئ،راشٹریہ گان ہوا۔اس کے بعدتلاوت ونعت پاک کے ساتھ تقریب کی پہلی نشست کا باضابطہ آغاز ہوا ،جنگ آزادی کی تاریخ،جمہوری آئین کی ترتیب وتدوین اور اس کی خصوصیات کی وضاحت پر‌مشتمل تقاریر پیش کی گئیں، مکالموں کی خوبصورت پیشکش کے ذریعہ  آزادئ وطن کی نامور شخصیات‌ نواب سراج الدولہ والئ بنگال، شیرمیسور سلطان ٹیپو، شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی،مولانا قاسم نانوتوی، گاندھی جی،مولانا محمدعلی جوہر،سبھاش‌چندربوس، بھگت سنگھ،شیخ الاسلام مولانا حسین احمد وغیرھم کےمجاھدانہ کردار کی موثر عکاسی کی گئی۔


 جہانگیر بادشاہ کے دور میں غاصب انگریزوں کے ملک میں داخلے سے لےکر‌ان کے اخراج تک کی کہانی دلنشیں انداز میں پیش کی گئ جس کو دیکھ کر ناظرین آبدیدہ ہوگۓ اور طلبہ کی خوب جم کر ستائش کی۔ آخر‌میں طلبہ نے حب‌الوطنی‌کے جذبات سے بھری نظمیں اور ترانے پیش کیۓ۔ اس پہلی نشست کے اختتام سے قبل مہمانان خصوصی مولانا ساجد رشید ندوی صاحب گیاروی، مفتی حسین احمد ھمدم ایڈیٹر چشمۂ رحمت ارریہ اور مولانا عادل قاسمی‌صاحب ناظم مالیات تعمیر ملت باغ قیصری ارریہ نے طلبہ کی جم کر حوصلہ افزائی فرمائی،آئین کے حفاظت کا‌عہد دلوایا،اور اساتذہ وطلبہ کونیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازہ ۔بعد ظہر‌ کبڈی اور‌دوڑ کا شاندارمقابلہ بھی ہوا ۔قبل مغرب سینئر استادمفتی اسرار احمد صاحب قاسمی کی دعاؤں پر تمام تقریبات کا‌اختتام ہوا۔اس موقع نورالمعارف کے تمام اساتذہ وکارکنان کے علاوہ علاقے‌کی متعدد نمایاں شخصیات کی‌بڑی تعداد میں موجودگی رہی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad