تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

مدنی آئی اسپتال کے زیراہتمام ٧٧مریضوں کے آپریشن مکمل

دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز 29جنوری2020)مدنی آئی اسپتال کے زیراہتمام حسیب میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ 9جنوری کو لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں منتخب کئے گئے 77 مریضوں میں سے تیسرے اور آخری مرحلہ میں 21مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن ڈاکٹر راجیش گرگ اور انکی ٹیم کے ذریعہ کئے گئے،جس کے ساتھ ہی تمام 77 مریضوں کے آپریشن بھی مکمل کرلئے گئے۔ کیمپ کے کنوینر محمد عدیل صدیقی نے بتایاکہ فولڈبل لینس جدید ٹیکنالوجی سے متعلق ہیں اور اسکانتیجہ بھی بہت اچھا ہے۔ جن لوگوں کا آپریشن ہوا ہے وہ دن میں کم از کم ایک بار آنکھیں صاف پانی سے صاف کریں، اور آنکھوں کو تیز دھوپ اور دھول سے بچائیں،انہوں نے بتایا کہ سورج کی طرف دیکھنا ان لوگوں کی آنکھوں کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 جن کے ابھی آپریشن ہوئے ہیں ڈاکٹر راجیش گرگ نے کہا کہ جو لوگ مطالعے کے عادی ہیں وہ مطالعے کے دوران مناسب روشنی کا بندوبست کریں۔ مدنی آئی اسپتال کے انچارج اسرار احمد فاروقی اور ڈاکٹر شہزاد انجم نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریضوں کو مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔مسلم فنڈ دیوبند اور اسپتال کے منیجر سہیل صدیقی نے ڈاکٹر راجیش گرگ اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے سابق منیجر مرحوم مولانا حسیب صدیقی کی یاد میں مستقبل میںبھی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد جاری رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad