تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

ترکی زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 18ہوئی

انقرہ،25 جنوری(ژنہوا)ترکی کے مغربی صوبہ الذيز میں جمعہ کو آئے 6.5 شدت والے زلزلے کے زوردار جھٹکوں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 18ہوگئی ہے اور تقریباً 553زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ سلیمان سيئلو نے یہ اطلاع دی۔

موصول اطلاع کے مطابق زلزلہ ترکی کے صوبہ الذيز میں جمعہ کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 8بج کت 55منٹ پر آیا۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید اور طاقت ور تھے کہ صوبے مالتیا میں بھی محسوس کئےگئے۔

مسٹر سلیمان نےنامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا،’’زلزلے سے ہوئے نقصان کی وجہ سے الذیز میں 13 اور مالتیا میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 553 افراد کو کسی نہ کسی طبی مدد کےلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ شروعاتي رپورٹوں کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے چار یا پانچ عمارتیں منہدم گئیں اور تقریبا دس عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad