تازہ ترین

ہفتہ، 25 جنوری، 2020

مخبر کی اطلاع پر لوٹ کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے بھیجا جیل

دیوبند:25 / جنوری (دانیال خان)گزشتہ دو نومبر کو راجوپور گاؤں کے رہنے والے کولہو مالک کے ساتھ ہوئی لوٹ کے ملزم کو پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کر جیل بھیج دیا۔واضح ہو کہ گاؤں راجوپور کے رہنے والے کولہو مالک عقیل کے ساتھ گزشتہ دو نومبر کو دیوبند برلا روڑ کے سانپلہ اڈے پر واقع پیٹرول پمپ کے نزدیک نامعلوم بدمعاشوں نے اس پر چاقو سے حملہ کر 45ہزار روپے لوٹ لئے تھے،لوٹ کے شکار عقیل نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے پہلے تو معاملہ مشکوک بتاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا،

لیکن میڈیا کی دخل اندازی کے بعد اگلے دن پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا دیر شام پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ کولہو مالک سے لوٹ کرنے والا بدمعاش جی ٹی روڑ پر موجود ہے۔خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لوٹ کے ملزم تھانہ بھوپہ کے گاؤں سیکری کے رہنے والے جاوید کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ ملزم جاوید شاطر بدمعاش ہے اس پر پہلے بھی لوٹ وغیرہ کے سنگین مقدمات درج ہیں اس پر گینگ سٹر بھی لگی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے لوٹی گئی رقم کے علاوہ اسکوٹی بھی برآمد ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad