تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

مولانا طاہر مدنی کی رہائی کے لئے راشٹریہ علماء کونسل 12 فروری کو ضلع ہیڈکوارٹر پر کرے گی احتجاج

 اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 9فروری 2020) راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ کی ایک اہم میٹنگ صوبائی صدر ٹھاکر انل سنگھ کی صدارت میں پارٹی ضلع آفس پر ہوئی۔ جس میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی صاحب کی گرفتاری و پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر نورالہدی و طلبہ لیڈر مرزا شان عالم بیگ و اسامہ کے اوپر انعام کے اعلان کے خلاف آندولن کی تدبیر تیار کی گئی۔اسی کڑی میں 12 فروری بدھ کو 11 بجے دن میں ڈی ایم آفس پر احتجاج کر ضلع مجسٹریٹ کو ایک عرضداشت دئے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔

 مولانا طاہر مدنی صاحب کی گرفتاری کی مذمت کرنے کے ساتھ ہی ان کے خلاف سازش کے تحت ہوئے فرضی مقدمے کو واپس کرانے تک لڑائی جاری رکھنے کا کارکنان نے عزم کیا۔ میٹنگ میں پردھان بیربل گوتم کو ضلع نائب صدر، کمال ناصر کو ضلع سکریٹری اور ابوالجیش کو دیدارگنج اسمبلی حلقہ صدر بنایا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی خالد طوی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ضلع صدر حاجی شکیل احمد نے ایک سال کے لئے پارٹی سے برخاست کیا۔ میٹنگ میں محمد عارف، محمد عامر، ابصار احمد، علی شیر، اشرف اعظمی، ماسٹر طارق، نسیم احمد، ذوالقرنین، پرویز، مطیع اللہ، کلیم، عابد، غالب افضل وغیرہ سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad