تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

اکبرالدین اویسی نے مندر کی مرمت کے لئے وزیر اعلی سےمانگے 10 کروڑ روپئے۔

حیدرآباد(یواین اے نیوز 9فروری2020)اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اور ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے تلنگانہ حکومت سے حیدرآباد شہر میں ایک مندر اور مسجد کی مرمت کے لئے فنڈ مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس مطالبے پر انہیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مثبت جواب ملا ہے۔ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اکبر الدین اویسی نے اتوار کے روز پراگتی بھون میں وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کی۔

اکبرالدین اویسی نے پرانے شہر میں سنگھ واہنی مہاکالی مندر کی تزئین و آرائش کے لئے 10 کروڑ اور افضل گنج مسجد کی مرمت کے لئے 3 کروڑ روپئے کی درخواست کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ایم ایل اے کے مطالبے پر مثبت جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مندر اور مسجد کے لئے فنڈ جاری کیے جائیں گے۔اکبر الدین اویسی اے آئی اے ڈی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کے بھائی ہیں۔ جو بھڑکاؤ تقاریر کے لئے سرخیاں میں رہتے ہیں۔
بشکریہ ورلڈ ہندی نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad