تازہ ترین

جمعہ، 7 فروری، 2020

اشفاق احمد خان صدر ضلع تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نامزد صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کا تیقن

نظام آباد:(نامہ نگار)(یواین اے نیوز 7فروری2020)تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نظام آباد ضلع صدر کی حیثیت سے جناب اشفاق احمد خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز کو منتخب کیا گیا ۔ آج تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نظام آباد ضلع کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کنونیرمحمد جاوید علی نے ضلع صدر کی حیثیت سے اشفاق احمد خان کو منتخب کرنے کی تجویز رکھی۔ جس پر سید اسد ایڈیٹر آج کا تلنگانہ ، محمد اویس خان ایڈیٹر مومن ٹائمز نے سید اسد کی تجویز کی تائید کی اس طرح اشفاق احمد خان کو تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نظام آباد ضلع صدرمنتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد جاوید علی نے بتایا کہ تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے ریاست گیر سطح پر بڑے پیمامنے پر اُردو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے۔

 اور اُردو صحافیوں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں سے مستفید کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ضلع میں جناب اشفاق احمد خان پاپا کی صدارت میں اُردو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے خاص طور سے ایکریڈیٹیشن کے مسائل ، ڈبل بیڈ روم کے مسائل ، انشورنس کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر اشفاق احمد خان پاپا نے بتایا کہ ضلع کے اُردو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جو ان سے امیدیں وابستہ ہے اس کے حل کیلئے مکمل طورپر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کی فراہمی ، ڈبل بیڈروم کی فراہمی کے علاوہ مرحوم صحافیوں کے بیواؤں کو وظائف اور ان کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈس کی منظوری کیلئے۔

 حکومتی طور پر نمائندگی کرتے ہوئے ضلع میں یونین کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پرایم اے مقیت فاروقی سینئر جرنلسٹ، انور خان ایڈیٹر روزنامہ ہلچل تلنگانہ، سید اسد ایڈیٹر آج کا تلنگانہ ، محمد اویس خان ایڈیٹر مومن ٹائمز ، محمد امیر الدین پبلسٹی سکریٹری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سینئر جرنلسٹ و ایڈیٹر ہفتہ وار للکار رفیق شاہی نے اشفاق احمد خان پاپا کو صدر نامزد کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad