تازہ ترین

اتوار، 9 فروری، 2020

افغان اہلکار کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

 افغانستان۔(یو این اے نیوز 9 فروری 2020) امریکی فوج نے افغانستان میں افغان اہلکار کی مشین گن سے فائرنگ کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کو مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں رات گئے اس وقت پیش آیا جب امریکی اور افغان کمانڈو نے ضلع شیرزاد میں ایک اہم آپریشن میں حصہ لیا۔
فائل فوٹو

امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حالیہ رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ افغان فوجی وردی میں ملبوس ایک شخص نے مشین گن سے امریکی اور افغان مشترکہ فورسز پر فائرنگ کی۔‘
صوبہ ننگر ہار کے گورنر شاہ محمود میاخیل نے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک آڈیو بیان میں بتایا ہے کہ حملے میں تین افغان اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ کسی ’درانداز‘ کا دانستہ فعل یا محض ایک حادثہ ہے۔‘
میاخیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ فورسز کے درمیان تصادم نہیں تھا، ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔‘لیگیٹ نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اس حملے کا مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

امریکی فوج کے ساتویں سپیشل فورسز گروپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس کے کئی اہلکار افغانستان میں ہونےوالے حملے میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ارود نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad