تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

اسکول کے طلبہ اور باہری نوجوانوں میں مارپیٹ:تین زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 16فروری2020)ریلوے روڑ پر واقع ایک اسکول کے طلبہ اور باہری نوجوانوں میں ہوئی مارپیٹ کے نتیجہ میں تین طلبہ زخمی ہو گئے،زخمیوں نے پرائیویٹ اسپتال میں اپنا علاج کرایا،اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی لیکن تب تک باہری نوجوان بذریعہ بائک فرار ہو چکے تھے،خبر لکھے جانے تک طلبہ کی جانب سے کارروائی کے لئے کوئی تحریر کوتوالی میں نہیں دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے روڑ پر اس وقت افرا تفری کا ماحول بن گیا جب ایک اسکول کی چھٹی کے بعد وہاں پہلے سے ہی موجود نوجوانوں نے اسکول سے باہر نکلنے والے طلبہ پر حملہ کر دیا،شور شرابہ ہونے پر اسکول کے ہی دیگر طلبہ نے بمشکل تمام نوجوانوں سے طلبہ کو بچایا۔

با وجود اس کے مارپیٹ میں تین طلبہ زخمی ہو گئے،جنہیں اسکول کے ٹیچرس نے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے انکو ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی،بتایا جاتا ہے کہ طلبہ میں کلاس روم میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا،جس کے سبب ریلوے روڑ پر ہی رہنے والے ایک طالب علم نے اپنے دوستوں کو بلا کر مزکورہ طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کو انجام دیا،کوتوالی انچارج نے بتایا کہ کسی بھی طالبعلم یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کارروائی کے لئے تحریر نہیں ملی ہے،شکایت ملنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad