تازہ ترین

اتوار، 16 فروری، 2020

بی جے پی خواتین مورچہ کا دیوبند احتجاج میں لاؤڈ اسپیکر کو بند کرائے جانے کا مطالبہ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 16فروری2020)بی جے پی خواتین مورچہ دیوبند دیہات منڈل کی کارکنان نے ایس ڈی ایم راکیش کمارکو میمورنڈم دیتے ہوئے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میںدیوبند کے عید گاہ میدان میں جاری ستیہ گرہ میں چل رہے لاؤڈ اسپیکر کو بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا،میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ میں دیر رات تک تیز آواز میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ایک مخصوص طبقہ کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ عید گاہ میدان میں آنے اور جانے والے بچے بھی رات رات بھر سڑکوں پر ہاتھوں میں ترنگے لیکرایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

جس کے سبب امتحانات کی تیاریوں میں مصروف بچے اسکول، کالج اور گھروں میں بھی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں،میمورنڈم میں عید گاہ میدان سے فوری طور پر لاؤڈ اسپیکر اتر وائے جانے کا مطالبہ ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سے کیا گیا ہے۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اگر لاؤڈ اسپیکروں کو دھرنا گاہ سے نہیں ہٹوایا گیا تو بی جے پی سڑکوں پر اتر کر تحریق چلانے کو مجبور ہوگی۔میمورنڈم دینے والوں میں ریکھا شرما،سنیہا ٹنڈن،رکی شرما،سمترا،سویتا،سمن،کرشنا،ویشنوی اور بے بی وغیرہ شامل تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad