تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

تشدد زدہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے ۔حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔کیجریوال

نئی دہلی، یو این اے نیوز 26فروری 2020 قومی دارالحکومت دلی کے وزیر اعلی اروند كیجريوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ حلقوں کے حالات نازک دیکھتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے قومی فوج کے نوجوان کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلی  کیجریوال نے آج بدھ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرکے کہا کہ فساد زدہ  علاقوں میں فوری طور پر کرفیو لگایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تعلق سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ رہے ہیں۔

اروند کیجریوال  نے کہا کہ وہ رات بھر بڑی تعداد میں دلی کے  لوگوں کے رابطے میں تھے۔ حالات انتہائی سنگین ہیں۔ پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود صورتحال قابو میں نہیں آ پارہی ہے۔

پولیس اور نیم فوجی فورس کے جوانوں نے آج صبح موج پور سے گوکل پوری کے علاقے میں فلیگ مارچ کرکے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ کل رات سے کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔2روز سے بھڑکے تشدد کے واقعات میں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔

 بہت سے لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کے واقعات میں گجرات رہائی رتن لال کی بھی گولی لگنے سے موت ہوگی ہے ۔رتن لال کے اہل خانہ اسکو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ  حکومت سے کررہا ہے 
واضح رہے وزیر داخلہ امت شاہ  کل دلی میں تشدد کو قابو کیسے لایا جائے اسکے سلسلے  میں ایک میٹنگ بھی طلب کی تھی اورحفاظتی اہلکاروں کی بڑی تعداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
لیکن اب تک کوئی خاص فائدہ اس میٹنگ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad