تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

دیوبندمیں سادھوی پراچی کی زہر افشانی: ملک کے 100کروڑ ہندو بہت کچھ کر سکتے ہیں

دیوبند/دانیال خان (یواین اے نیوز26فروری2020)بی جے پی کی فائر برانڈ خاتون سادھوی پراچی ٹیچر کالونی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں چل رہے بھجن کیرتن پروگرام میں شامل ہوئی۔اس دوران بی جے پی کارکنان نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا کہ ملک میں سی اے اے کی مخالفت کرنے والی 500/500روپے لیکر بیٹھنے والی خواتین شیرنیاںتو کیا بکریاں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت بنگلہ دیش،افغانستان اور پاکستان کے درانداز کر رہے ہیں اس لئے ایک ایک درانداز کو پکڑ کر ملک کی سرحد کے باہر نکالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کو فساد کی آگ میں جھونک نے کی سازش بہت سوچ سمجھ کر کی گئی ہے ایسے ملک کے غداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہے کیونکہ دہلی کا فساد ٹرمپ کے سامنے ملک کو بدنام کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔انہوں نے وارث پٹھان اور اسعد الدین اویسی پر اشاروں ہی اشاروں میں حملہ آور ہوتے ہوئے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنی زبان پر لگام نہیں لگائی تو ملک کے 100کروڑ ہندو بہت کچھ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کچھ لوگ ہندوستان کا کھا رہے ہیں لیکن پاکستان کے گیت رہے ہیں ایسابالکل بھی نہیں چلے گا،اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو ملک سے وفا داری کرنی پڑے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad