تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

کلام اقبال مقابلہ میں ساتویں جماعت کے وقاص کی پہلی پوزیشن ،اسکول انتظامیہ میں خوشی کی لہر

مہاراشٹر۔(یو این اے نیوز 24فروری 2020)رتناگیری میں واقع یو کے پبلک اسکول میں انجمن اساتذہ کوکن کے زیر اہتمام 15 فروری کو منعقد کلام اقبال مقابلہ میں ضلع بھر سے 28 اسکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔مقابلہ میں شرکت کرنے والے مساہمین طلبہ وطالبات کی تعداد  90 تھی مشہور ایم آئی حجوانی انگلش اسکول کھیڑ رتناگیری سے 7جماعت کے طالب علم وقاص ابن منظر نثار انصاری ندوی نے بھی حصہ لیا ۔

وقاص نے کلام اقبال مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی ۔انجمن اساتذہ کوکن کی طرف سے کلام اقبال میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔وہیں وقاص بن منظر ندوی کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی سے نواز گیا  اسکول کی پرنسپل محترمہ سلوی تیسیکر اور اسکول کمیٹی کے ممبران کی طرف سے نیک خواہشات اور اہل خانہ کےلئے دعائیں ملیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad