تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

بینر نیچے کردو ورنہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔۔۔۔۔

لکھنؤ ، (یو این اے نیوز 24فروری 2020)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ، یوگی احتجاج کرتے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں  کہ بینر  نیچے کردو   ، ورنہ  ہمیشہ کے لئے بے روزگار رہ جاؤ گے۔ یوگی کہہ رہے ہیں ، "بینر کو نیچے کردیں ، ورنہ آپ ہمیشہ کے لئے بے روزگار ہوجائیں گے۔" ہٹاؤ اسکو ایسے کو پہلے باہرنکال دیا کرو ۔ویڈیو میں احتجاج  کرنے والے لوگوں کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے،سوشل میڈیا یوزر  ایس کے پچوری نے لکھا انکو نوکری نہیں چاہیے انھوں نے رام مندر ہندو راشٹر کے لئے ووٹ دیا تھا بھیک روز گار ملیگا ان سبکو مندر کے باہر کٹورہ لیکر بیٹھینگے۔

ایک یوزر نے لکھا سری یوگی جو صرف گائے کی پرواہ کرتے ہیں ایک اور یوزر نے لکھا ۔جو نہ کرے دیش کے وکاس کی بات وکاس کے مسئلوں سے بھٹکائے ہم ہندوستانیوں کو آپس میں لڑوائے ویسے غداروں کو کرو سروناش ۔جے رام ۔سیتا رام ۔ایک یوز نے لکہا یہ سنترہ کچھ ذیادہ ہی کھٹا ہے ۔سروج کماری نے لکھا یہ کیا طریقہ ہے بات کرنے کا ۔ایک یوزر نے لکھا ۔وزیر اعلی یوگی نے بی ٹی سی کے طلباء سے کہا بینر نیچے کردو نہیں تو زندگی بھر بے روزگار رہ جاؤ گے ۔وزیر اعلی ہوکر ایسے لفظوں کا استعمال شرمناک ہے،ایک یوز نے لکھا یوگی کھلی دھمکی دے رہے ہیں مستقبل کے اساتذہ کو کاش تعلیم یافتہ وزیر اعلی ہو تا تو ایسے لفظ کا استعمال نہیں کرتا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad