تازہ ترین

اتوار، 22 مارچ، 2020

دیوبند کی عوام نے دکانیں بند رکھ کرگھروں کے اندر رہ کر حکومت کےفیصلے کے ساتھ کھڑی رہی۔

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22مارچ2020)جنتا کرفیو کے مد نظر دیوبند میں جہاں انتظامیہ مستعد رہی وہیں شہر کی عوام نے حکومت سے جاری گائڈ لائن کے مطابق اپنے کاروبار بند رکھے اور گھروں سے بھی بہت کم باہر نکلے اور گھروں کے اندر رہ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔حالانکہ پٹرول پمپ،میڈیکل اسٹور،اسپتال اور کلینک عام دنوں کی طرح کھلے رہے۔باوجود اس کے شہر کی سڑکیں سنسان نظر آئیں،اس دوران پولیس کی ٹیمیں شہر میں گشت کرتی رہیں اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتی رہیں۔سی او دیوبند چوب سنگھ نے کہا کہ وائرس کا کسی فرد پر اثر نہ ہو اس کے لئے سخت احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔

اس معاملہ میں تھوڑی سی بھی لاپروائی سے وباء کو روکنا مشکل ہو جائے گا،عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔صفائی کا خیال رکھیں،اس معاملہ میں خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے دیوبند میں اب تک ایک بھی مثبت کیس درج نہیں ہوا ہے لیکن احتیاط ضروری ہے،انہوں نے کورونا سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں ملازمین کو بھی بخشا نہیں جائے گا،انہوں نے عوام سے غلط خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دینے،صفائی کا خاص خیال رکھنے اور غیر ضروری خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad