تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

جوان لڑکی کی نعش کھیت میں ملنے سے علاقے میں سنسنی:قتل کا اندیشہ

بھوگاؤں،مین پوری :حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 27مارچ2020)مشکوک حالت میں ایک نوجوان لڑکی کی نعش کو کھیت سے برآمد کیا گیا ہے ۔جسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ۔پولیس نے بھائی کی تحریر پر کارروائی شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کے بھائی نے تین روز قبل علی پور کھیڑا پولیس چوکی پر گمشدگی کی تحریری اطلاع دی تھی ۔متوفیہ خاتون کے لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔جمعہ کے روزبرجپال ولد ویریندر سنگھ، ساکن گاؤں گڈھیا گووندے پور نے پولیس کو دی تحریری میں بتایا کہ انہیں صبح کے وقت رنویر سنگھ ولد رام سنگھ، بھوپش کمار ولد ہیرال ساکن اکبیل پور نے اطلاع دی کہ اس کی 19 سالہ بہن مادھوری کی نعش گاؤں کے ہی سچن کے کھیت کے پاس واقع چمروہا کے پیڑ کے پاس رسی سے بندھیہہوئی پڑیہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ نعش اس کی بہن کی ہے ۔ 

تحریر میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کو اس نے اپنی بہن کے اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے گاؤں کے ہی ایک نوجوان کے نام پر نامزدگی درج کرائی تھی ۔ جس پر بھائی برجپال کو اپنی بہن کے لاپتہ ہونے کا شبہ تھا، گاؤں کے ہی ہنومان عرف وکاس کمار ولد لالو تھا۔ بھائی نے ملزم پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی۔اس خاتون کو کیوں قتل کیا گیا اس کے بارے میں سی او سٹی پریانک جین کا کہنا ہے کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی قتل کی وجاہات کا پتہ جل سکتا ہے ،ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہو گی ،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ملزم وکاس کو گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad