تازہ ترین

جمعہ، 27 مارچ، 2020

سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 1104 ہوگئی

سعودی(یواین اے نیوز/اردو نیوز 27مارچ2020)سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں جمعے کے روز نئے کورونا وائرس کے 92 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد 1104 تک ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے مریضوں میں سے دس بیرون ملک سے آئے تھے۔

 جبکہ 82 مریض لوکل کیریئر کے ذریعے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔وزارت صحت کے ٹوٹیر اکاونٹ پر اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائیتاکہ اس مہلک وائرس پر قابو پایا جا سکے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad