تازہ ترین

جمعرات، 5 مارچ، 2020

لدھیانہ شاہین باغ میں بارش اور تیز آندھی کے درمیان بیٹیوں نے احتجاج جاری رکھا

بھارت کی اکھنڈتا کیلئے مودی سرکار کے اس کالے کانون کی مخالفت ضروری۔عباس راجا 
لدھیانہ/مستقیم(یواین اے نیوز5مارچ2020)بارش اور تیز آندھیوں کے درمیان میں لدھیانہ شاہین باغ میں قوم کی بیٹیوں نے بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر مودی سرکار کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا، آج مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے شہری کانگرس کمیٹی شعبہ اقلیت کے چیئرمین عباس راجا نے کہا کہ بھارت کی ایکتا اور کھنڈتا کی حفاظت کیلئے اس کالے قانون کی مخالفت نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کو بھاجپا اپنی ووٹ بنک کی راج نیتی کو مظبوط کرنے کیلئے لیکر آئی ہے ورنہ اس سرکار کو دیش کی جنتا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، عباس نے کہا کہ لدھیانہ کا شاہین باغ پنجاب بھر کے لوگوں کے لئے آپسی بھائی چارے اور محبت کی ایک مثال بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہر اک فرنٹ ہر ناکام ہو چکی ہے روزگار اور ترقی کا مدعا غائب ہو گیا ہے۔

 ہر طرف غنڈہ گردی کا بول بالا نظر ارہا ہے، انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہوئے منظم قتل عام نے دیش کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور وزیر داخلہ کا اپنی ہی عوام کے غرور اور تکبر میں بات کرنا حیرت انگیز ہے، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ بھاجپا اور دیگر فرقعہ پرست عناصر جو یہ سمجھتے تھے کہ شاہین باغ اندولن صرف مسلمانو ں کی طرف سے ہی وہ آکر دیکھ لیں شاہین باغ میں ہر مذہب اور قوم کی بیٹیاں نظر آرہی ہے، آج لدھیانہ شاہین باغ میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے بھی شمولیت کی، کانگرس کی جانب سے شری پرمندر مہتا، بہوجن سماج پارٹی کے پرنب بلگا۔

 بامسیف سے جے سنگھ، بہوجن جرانتی مورچہ کے جوگندر رائے،سہاتیہکلا منچ سے غلام حسن، حق کی آواز سے محمد سجاد عالم، امن ویلفیئر سوسائٹی سے ثناء اللہ انصاری،انڈین بردرز سوسائٹی سے سرفراز احمد، مجلس احرار اسلام سے شاہنواز خان احرا ر، مومون کانفرنس کے صوبائی صدر نسیم انصاری، الائنس آف سکھ آرگنائزیشن سے پرمپال سنگھ،الفالاح سوسائٹی سے ڈاکٹر سراج الدین بالی،مسجد گل چوک سے الطاف جوشن، کسان یونین سے بالم سنگھ، نے بھی خطاب کیا،آج شاہین با غ لدھیانہ میں مختلف مدارس کے بچوں نے بھی قومی ترانے کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad