تازہ ترین

ہفتہ، 28 مارچ، 2020

معیشت تباہ کرنے کے بعد مودی نے ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے کی پی ایم، سی اے آر ای ایس فنڈ،میں سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاون کی اپیل

نئی دہلی(یواین اے نیوز/بصیرت نیوز 28مارچ2020)کووِڈ۔19 وبا نے پوری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور یہ پوری دنیا کے عوام کی صحت اور معاشی سلامتی کے سامنے خطرناک چنوتی بن کر ابھرا ہے۔ بھارت میں بھی، کورونا وائرس کا پھیلاو? تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور یہ ہمارے ملک کے سامنے صحتی اور اقتصادی مسائل کھڑے کر رہا ہے۔ اس سنگین صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم کے دفترمیں حکومت کے تعاون کے لیے سخاوت پر مبنی امداد کے تعلق سے لاتعداد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔تکلیف دہ صورتحال، خواہ قدرتی ہو یا کسی اور وجہ سے پیدا ہوئی ہو، متاثرہ افراد کی پریشانیوں کو کم کرنے، وسائل اور بنیادی ڈھانچہ سہولیات کے نقصان کو کم کرنے /کنٹرول کرنے ، وغیرہ کے لئے تیز اور اجتماعی کوششیں درکار ہوتی ہیں۔اسی لئے، ہنگامی صورتحال میں فوری کاروائی اور اس کے لئے عوام کا حوصلہ بڑھانے کا کام ادارہ جاتی صلاحیت کی تجدیدکاری / اضافہ کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔ 

اس طرح کے ٹھوس اقدامات کے لئے جدید اور اعلیٰ درجہ کی تحقیق ایک ناگزیر عنصر بن چکی ہے۔ہر طرح کی مشکل اور کووِڈ۔19 وبا جیسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے مقصد کے لئے وقف ایک قومی فنڈ کی ضرورت اور متاثرہ افراد کو راحت پہنچانے کے کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ’پرائم منسٹرس سٹیزن اسسٹینس اینڈ ریلیف ان ایمرجنسی سچو یشن فنڈ(پی ایم سی اے آر ای ایس فنڈ)‘ کے تحت ایک عوامی چیری ٹیبل ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اس ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں اور اس کے ممبران میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ شامل ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ سے اس بات میں یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے عملاً بھی اسے ثابت کر کے دکھایا ہے کہ عوامی شراکت داری کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک موثرطریقہ ہے اور یہ اس کی ایک اور مثال ہے۔ اس فنڈ میں چھوٹے عطیات بھی قابل قبول ہوں گے جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد چھوٹے چھوٹے عطیات کے ذریعہ تعاون دے سکے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad