تازہ ترین

جمعرات، 26 مارچ، 2020

مین پوری ضلع کی تمام مساجدوں کے ذمہ داروں کا متفقہ فیصلہ، مجمع کے ساتھ نماز جمعہ نہیں ہوگا۔

مین پوری :حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 26مارچ2020)ضلع کے سبھی علماء و ائمہ نے متفق طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ مسجدوں میں نمازجمعہ مجمع کے ساتھ ادا نہیں کیا جائیگا ۔صرف مسجد کے امام و موئذن،و خدام حضرات ہی مسجدوں میں اپنی نمازیں ادا کریںگے ۔محلہ کے لوگ اپنی نمازیں اپنے گھروں پر ہی ادا کریں ۔نماز جمعہ کے مد نظر مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد اسحاق صاحب و ضلع مین پوری کی روحانی درس گاہ کے سجادہ نشین حاجی عبد الرحمان ،ودیگر علماء نے کہا کہ ملک میں وبائی امراض کے تحت اور ملک کے وزیر اعظم کے حکم کے مطابق جب تک ملک میں لاؤک ڈاؤن رہےگا ،اس وقت تک تمام مسجدوں میں وہاں کے امام او ر موئذن وخدام حضرات ہی مسجد کو آباد رکھیںگے ،محلہ یا شہر کے لوگ اپنی نمازوں کا اہتمام اپنے اپنے گھروں پر ادا کریں گے ،ساتھ ہی تمام لوگوں سے اس بات کی بھی اپیل کی گئی کہ وبائی امراض سے بچنے کے لئے وضو کا خاص اہتمام کریں۔

جس میں وہ تمام عمل مکمل ہو جاتے ہیں جس کا سائنٹس لوگ کورونا سے بچاؤ کا ذکر کر رہے ہیں۔جس میں ہاتھوں کا دھونا ، ناک اور منھ کا صاف کرنا وغیرہ شامل ہے ۔انہوںنے کہا کہ مجمع کر نے سے خاص گریز کریں ،موت اور زندگی اللہ کے اختیار میں ہے ،ا س کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہم آگ میں کود جائیں۔جس طرح ہم لوگ سر دی گرمی سے بچنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرتے ہیں ،اسی طرح اس وبائی امراض سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔انہو نے کہا ضلع انتظامیہ کا لاک ڈاؤن میں بھر پور تعاون کریں۔انہو نے کہا کہ ہم سبھی مسجدوں کے ذمہ داران سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ جمعہ کی نماز سے قبل اپنی اپنی مسجدوں کے باہربورڈ جسپا کریں تاکہ لوگ آگاہ رہیں۔ بہت سے لوگ نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے اس مرض کے خطرات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں ۔انہو نے تمام مذاہب کے پیشواؤں سے اپیل کی کہ ہم سب مل کر عوام کے درمیاںاس مہلک مرض سے بچنے اور حکومت کی منشا کے مطابق لاک ڈاؤن پر سب کو عمل کر نے کی ترغیب دیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad