تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

کورونا وائرس کے سبب معروف ڈاکٹر عبد القادر سومرو جاں بحق

کراچی ۔(یو این اے نیوز 7اپریل 2020)کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو خالق حقیقی سے جاملے۔گلشن حدید سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبد القادر سومرو مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے۔ اسی دوران2 اپریل کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیں انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا اور آئیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جاتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کو خالق حقیقی سے جاملے۔

انہوں نے الخدمت اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ بھی تیار کیا جس میں تین وینٹی لیٹرز نصب کیے گئے۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر، اسٹیل ملز اسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سابق ایم ایس، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم، الخدمت اسپتال تھرپارکر کے موجودہ ایم ایس اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر تھے۔
.ڈاکٹر عبد القادر نے الخدمت اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ بھی تیار کروایا (فوٹو: فائل)

ڈاکٹر عبد القادر سومرو کی وفات پر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں و افراد نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
نیوز ایکسپریس کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad