تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

سعودی عرب میں پانی کا بل جمع نہ کرنے پر بند کئے گئے میٹر کھول دیئے گئے خارجیوں میں خوشی کی لہر

ریاض ۔(یو این اے نیوز 7اپریل 2020)سعودی عرب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پانی کا بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے میٹر بند نہیں کیے جائیں گے۔ اخبار 24 کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین نمر الشبل نے یہ بات روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ,یا ھلا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی 

۔نیشنل واٹر کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے طے کیا گیا ہے کہ واٹر کمپنی بل ادا نہ کرنے یا دیگر صورت میں بھی واٹر میٹر بند نہیں کرے گی ۔وہیں پر واٹر کمپنی نے ملک کے ہر اس جگہ پر بھی واٹر میٹر کھول دیے ہیں جہاں 24 گھنٹے کا کرفیو لاگو ہے اور یہ سہولت ان جگہوں کےلئے بھی ہے جہاں پر کلی کے بجائے جزوی کرفیو لگا ہے۔

نمبر الشبل کا واضح طور پر کہنا کہ اگر کسی کا بھی کسی وجہ سے واٹر میٹر ابھی تک بند ہو تو وہ پہلی فرصت میں اسے کھلوانے کی آن لائن درخواست دے ۔درخواست گزار کے بعد 24 گھنٹے کے اندر  واٹر میٹر کھول دیا جائے گا۔معلوم رہے درخواست نیشنل واٹر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دی جاسکتی ہے۔اور ٹول فری نمبر 920001744پر بھی رابطہ کرکے بھی درخواست دی جاسکتی ہے۔واضح رہے یہ سب سہولت  پورے معاشرے کو کوروناوائرس کے بحران  میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دیکھ کر دی گئی ہے۔ہر ایک شخص کسی نہ کسی مشکل میں ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad