تازہ ترین

بدھ، 1 اپریل، 2020

اس آفت نا گہانی میں لوگ دل کھول کر مالی تعاون کر ر ہے ہیں:ڈی،ایم

پرشانت مشرا،انیل دکشت نے وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک دیا 
بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز یکم اپریل 2020) ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور مدد کے لئے ایم جے کارپوریشن کے پرشانت مشراانیل دکشتنے وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے لئے ایک لاکھ روپے کی رقم کا چیک دیا ہے ۔ لاک ڈاؤن اور کرونا وائر س کے بحران کے درمیان وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں مدد دینے والوں کی کمی نہیں ہے ۔تمام سماجی کارکن وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ کے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں فنڈز کے علاوہ ضرورت مندوں کو کھانا، اور پکایا کھانا بھی بھیج رہے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے بحران کے درمیان 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد، بہت سے لوگوں نے تعاون کیا ہے۔بہت سارے سماجی کارکنوں نے بھی بحران کی اس گھڑی میں غریب، مساکین ،ضرورت، مندوں کی مدد کے لئے تیار شدہ کھانا تقسیم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ضلع کے باشندوں سے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہو نے دیگی ۔ہر شخص کو مناسب قیمت پر اشیائے خوردونوش دستیاب کرایا جائے گا ۔ سماجی کارکنوں کی مدد سے غریبوں ،ضرورت مندوں کو اشیاء خورد ونوش وضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad