تازہ ترین

بدھ، 1 اپریل، 2020

بھوگاؤں : الخدمت فاؤنڈیشن نے گلیوں میںجراثیم کش دوا کا چھڑ کاؤ کیا

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز یکم اپریل 2020) کورانا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک میں نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے درمیاں آج قصبہ کے مختلف محلوں میں وائرس کش دوا کا چھڑ کاؤ کیا گیا ۔'' الخدمت فاؤنڈیشن'' کے زیر تحت تنظیم کے کئی کار کنان نے مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے علاوہ دیگر محلوں میں وائرس کش دوا کا چھڑ کاؤ کیا ، اس موقعہ پر تنظیم کے با اثر لوگوں نے صاف صفائی کی مہم کے ساتھ محلہ کے لوگوں کو یہ ترغیب دی ''کہ اپنی گلی،اپنی ذمہ داری ''تنظیم کے لوگوں میں کنور عادل نے کہا کہ اگر سب لوگ ہمیشہ اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی ذات سے اپنے گھر ،اپنی گلی میں صفائی کا اہتمام کریں گے ،تو شاید ہم لوگ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

معروف ٹیچر عشرت علی نے کہاکہ ہم سب کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رہنا ہے ، اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے،اس کا سب سے بہتر علاج ابھی یہی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے گھروںمیں محصوررہیں ۔اگر ہم آپ کچھ روز صبر تحمل سے کام لیں تو یقیناً کورونا وائرس پر فتح حاصل کر سکتے ہیں ۔نگر پنچاےت رکن نے کہا کہ یہ وائرس کسی کو بھی اپنی زد میں لے سکتا ہے ،یہ چہرہ دیکھ کر نہیں لگتا ،جو لوگ احتیاط نہیں بر تیں گے ایسے لوگوں کویہ وائرس اپنی زد میں لے سکتا ہے ۔لہٰذا سبھی باشندگان اپنے اپنے گھروں میں رہیں ،وزیر اعظم کے نافذ کر دہ لاک ڈاؤن کا احترام کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad