تازہ ترین

جمعرات، 2 اپریل، 2020

کورونا وائرس:جونپور کی سرحدوں کو سیل کرنے کا دیا حکم ،کوئی بھی سرحد سے باہر نہیں جائیگا۔ضلع مجسٹریٹ

جونپور ۔(یو این اے نیوز 2مارچ 2020) ضلع کی سرحد سنگرامؤ تھا نہ حلقہ کے میں چیک پوسٹ کا معائنہ کرتے ہو ئے ڈی ایم دنیش کمار سنگھ ، ایس پی اشوک کمار نے سرحد کو سیل کرنے کی سخت ہدایات کی ہے ۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات میں معمور پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ کوئی بھی سرحد سے باہر نہیں جائے گا اور نہ ہی کوئی سرحد کے اندر آئے گا صرف ضروری سامان والی گاڑیوں کو داخلہ دیا جائے گا ۔

انہوں نے انچارج انسپکٹر کو سخت ہدایات دی کہ بے وجہ آنے جانے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جا ئے غیر ضروری طور پر موٹرسائیکل چلانے والوں کو روکا جا ئے اور انچارج انسپکٹر کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپ سے چیک پوسٹ کو ہٹا کر سیکیورٹی سسٹم کو درست کریں ۔ گاڑیوں کو روکنے کے لئے سخت ہدایات دی گئیں۔ وہاں رکنے کے بعد باقاعدہ چیکنگ کی جائے ۔ڈی ایم نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کو روک کر سڑک پر مسافروں سے تفتیش کریں اور انھیں کو رنٹائن کیا جا ئے ۔ 

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پرتاپ گڑھ کے ڈی ایم سی او اور ایس ڈی ایم سے رابطہ کرکے ان سے کہیں کی ضلع میں لوگوں کو نہ آنے کی ہدایت کریں ۔بدلا پو ر، ایس ڈی ایم انجنی کمار سنگھ ، انسپکٹر انچارج ونیت موہن پاٹھک سمیت محکمہ صحت کی ٹیم تعینات رہی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad