تازہ ترین

جمعرات، 2 اپریل، 2020

اسپتال کےسامنے مجبورا حاملہ خاتون کی محلے کی خواتین نے زچگی کرائی،انسانیت شرمسار

جونپور ۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 2مارچ 2020) انسانیت اس وقت شرمندہ ہوگئی ایک حاملہ خاتون زچگی سے قبل اسپتال کے سامنے درد سے کراہ رہی تھی لیکن بار بار فون کرنے کے بعد بھی اے این ایم نہیں پہنچی تو اس کے فورا بعد محلے کی خواتین نے مل کر زچگی کرائی اور خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔کافی التجا کے بعد پہنچی این ایم نے نومولود کے نابھ کو الگ کر زچہ، بچہ کو اسپتال کے اندر لے گئی واقعہ کے بعد لو گوں میں غم و غصہ پا یا جا رہا ہے ۔

اطلاع کے مطابق چندوک تھا نہ حلقہ کے چندوک گھاٹ ساکن روپم ( ٢٢) بنت رگھو نندن کو درد زہ ہوئی تو اہل خانہ روپم کو بازرا واقع خاتون اسپتال لے گئے۔اسپتال بند پاکر بغل واقع انچارج این ایم پشپا دیوی کو فون کرنے لگے گئے لیکن اے این ایم نہیں پہنچی گھنٹوں انتظار کے بعد بھی اے این ایم نہیں پہنچی تو محلے کی خواتین مدد کے آگے آئیں اور خاتون نے اسپتال کے باہر ہی ایک بچی کو جنم دیا ۔ جنم دینے کے بعد اہل خانہ نے این ایم کو مطلع کرکہا کہ بچی کے جسم سے نابھ کو الگ کردے کافی خوش آمد کے بعد موقع پر پہنچی اور زچہ اور بچہ کو اسپتال کے اندر لے جانے کے بعد نابھ کو علیہدہ کیا ۔

 خبر لکھے جانے تک زچہ بچہ دونوں صحتمند بتائے گئے ہیں۔ این ایم کی لاپرواہی پر لوگوں میں خاصی ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔اہل خانہ نے شکایت کر نے کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس کے ورما کو فون کیا لیکن ان کا فون ریسیو نہیں ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad