تازہ ترین

بدھ، 27 مئی، 2020

کرونا وائرس مریض ملنے کے بعد گاؤں کو سیل کرنے کے بعد،چماواں گاؤں کے پردھان نے مہیا کرائی امدادی سامان،گندم پیسنے والی مشین بھی لگائی۔

پھولپور(یواین اے نیوز27مئی2020)تحصیل پھولپور کے علاقہ میں سیل کئے گئے گرام سبھا چماواں کے  لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے گرام پردھان کے شوہر محمد اکرم نے اپنی کاوشوں کے ذریعہ کنٹینر والے علاقے میں رہائش پذیر مجموعی طور پر 120 مکانوں کو امدادی سامان دیا۔ گندم پیسنے والی مشین بھی لگائی گئی تھی جس کے ساتھ لوگوں میں کچھ راحت ملی۔

کیونکہ کنٹینمنٹ ایریا میں گندم کی پیسنے والی مشین نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ آٹے کے لئے پریشان ہوگئے تھے۔اس دوران لوگوں نے گاؤں کے سربراہ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کی تعریف کی جہاں تحصیل انتظامیہ کوئی سہولت حاصل کرنے سے قاصر ہے۔اس موقع پر شیو شنکر سنگھ لیکھ پال اور شکیل احمد موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad