تازہ ترین

پیر، 4 مئی، 2020

دیوبند میں شہریوں کے لئے اے ٹی ایم وین مہیا کرائی گئی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 4مئی2020)کورونا انفیکشن کے سبب علم کی بستی دیوبند پوری طرح سیل ہے اور قریب 15دنوں سے یہاں کے سبھی بینک اور اے ٹی ایم بھی بند ہیں جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں،لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے ضلع کوآپریٹو بینک کے ذریعہ شہر میں موبائل وین کا انتظام کیا گیا ہے جو لوگوں کے لئے بہت کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے کورونا مثبت مرییضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 94ہو گئی ہے جس کے سبب انتظامیہ پسینہ پسینہ ہے،لوگوں کو  مہلک وباء کورونا وائرس سے بچانے کے لئے شہر کو سیل کر دیا گیا ہے اتنا ہی نہیں شہر میں کلینک،میڈیکل اسٹور،بینک اور اے ٹی ایم وغیرہ بھی بند ہیں۔ 

جس کی وجہ سے گھروں میں قید لوگوں کو پیسوں کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے،بینک اور اے ٹی ایم بند ہونے سے لوگ ایک ایک پیسے کو ترسنے لگے ہیں،شہر کے بے دار لوگوں نے ضلع کو آپریٹیو بینک کے چیئر مین راجپال سنگھ سے بات کر شہر میں موبائل اے ٹی ایم وین کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا،جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چودھری راجپال سنگھ نے شہر کو موبائل اے ٹی ایم وین مہیا کرا دی جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شگر مل کالونی،ٹیچر کالونی،شیو پوری اور پنجابی کالونی میں موبائل اے ٹی ایم وین ملازمین کا پھول برسا کر استقبال کیا گیا اور چودھری راجپال سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad