تازہ ترین

جمعہ، 5 جون، 2020

تہاڑ جیل میں بند مسلم شیرنی صفورا زگر کی ضمانت کو پٹیالہ کورٹ نے خارج کیا

دہلی ۔(یو این اے نیوز 5جون 2020)جامعہ ملیہ  اسلامیہ (جے ایم آئی ) کی ہونہار طالبہ علم اور سماجی کارکن 27 سالہ صفورا زگر  جنہیں قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے پرتشدد فساد کے تعلق سے گرفتار کرلیا گیا تھا عدالت نے 4جون 2020کو ایک بار پھر سے انکی ضمانت عرضی کو خارج کردیا ہے،فعال سماجی کارکن 27سالہ صفورا حاملہ ہیں ،اور انھیں  کیمپس میں سی اے اے کے خلاف مظاہرین کے ساتھ احتجاج کرنے کی وجہ سے دہلی کے تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے.


انہیں ایف آئی آر 59 کے زمرے میں گرفتار کیا گیا تھا جو دہلی فسادات کے سازش  سے متعلق ہے. یہ عدالت میں یہ کہا گیا تھا کہ صفورا زرگر کو PCOD ہے  جو اسقاط حمل کے امکان میں اضافہ کر سکتا ہے. تاہم، عدالت نے ضمانتی عرضی کو خارج کردیا ہے اضافی سیشن جج (اے ایس جے) دھرمندر کی صدارت میں پٹیالہ کورٹ میں دوپہر 1:30 بجے شام 5بجے تک شنوائی چلی، جج نے صفورا کی طرف سے داخل کی ہوئی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا "

مجھے ضمانت کی درخواست میں اہلیت نہیں ملی، اس کے مطابق یہ رد کر دیا گیا ہے." گزشتہ مہینے میں، صفورا کی شادی اور اسکے حمل کو لیکر  سوشل میڈیا  پر زرگر کوخوب ٹرول کیا گیا آئی ٹی سیل کے ذریعے انکے کیخلاف پروپیگنڈہ چلایا گیا یہ دعوے  صرف بے بنیاد ہیں اور جھوٹے ہیں،اس سے صاف پتا چلتا ہیکہ سماجی کارکن اور  طلبہ کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔جو سرکار کی غلط پالیسیوں کے کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں۔انکو کسی بھی طرح سے کمزور اور نااہل بنانے کی ایک منظم طریقے سے شازش چل رہے ہی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad