تازہ ترین

جمعہ، 5 جون، 2020

مراد آباد سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اکرام قریشی کے محافظ نے خود کو ماری گولی،یوگی انتظامیہ میں مچی کھلبلی

مردا آباد۔(یو این اے نیوز 5جون 2020)اترپردیش پولیس کے ایک سپاہی نے ضلع مرادباد کے  آدرش کالونی میں اپنے ہی کمرے میں خود کو سرکاری بندو ق سے گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے،دراصل 23سالہ سپاہی متوفی منیت پرتاب  ولد نئی پال سنگھ  بلند شہر کے  گاؤں رسول پور کوتوالی دیہات کا  رہنا والا تھا،وہ 2018 بیچ کا پولیس اہلکار تھا فی الحال اسکی تعیناتی مرادبادپولیس لائن میں تھی۔وہیں وہ مراداباد دیہات اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی حاجی اکرام
قریشی کے محافظ کے طورپر پر سروس کررہا تھا،


ایس پی شہر امت کمار آنند کا کہنا ہیکہ کٹ گھر تھانہ حلقہ میں سپاہی کی موت ہوگئی ہے شروعاتی تفتیش میں یہ پورا معاملہ خود کشی کا ہے،متوفی پولیس فی الحال کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھا اور دونوں کے اہلہ خانہ اس ریلیشن شپ کے خلاف تھے اسی وجہ سے منیت طویل عرصے سے ذہنی تناؤ میں تھا ایسا مانا جارہا ہیکہ منیت اسی تناؤ کی وجہ سے خود کو گولی مارلی ہے

 اس کے ساتھ ہی ، خود کشی کرنے والے پولیس کے اہلہ خانہ کو اطلاع دی گئی ہے ، متوفی منیت پرتاپ سنگھ کے ساتھ کمرے میں رہنے والے ساتھی پولیس اہلکاروں  سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad