تازہ ترین

جمعہ، 3 جولائی، 2020

راجہ مہارانا پرتاپ کے نام پر دیسی شراب فروخت کئے جانے پر عوام میں ناراضگی

دیوبند3:جولائی(دانیال خان) ملک کے عظیم جنگجوو میواڑ کے راجہ مہارانا پرتاپ کے نام پر دیسی شراب فروخت کرنے کی شکایت موصول ہونے پر بی جے پی کے علاقائی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر(آبکاری افسر) اور  شراب کمپنی کے جنرل منیجر سے بات کر اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کو کہا۔ واضح ہو کہ ان دنوں علاقہ میں شراب کی بوتلوں پر مہارانا پرتاپ کے نام کا لوگو لگا کر اندھا دھند شراب فروخت کی جارہی ہے۔ 

جس کی وجہ سے مختلف سماجی تنظیموں اور شہر کے باشعور لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔ جمعرات کو جب معاملہ علم میں آیا تو علاقائی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے اس کوملک اور راجپوتوں کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہارانا پرتاپ نے ملک کی سالمیت اور دفاع کے لئے اپنی قربانی دی۔

 مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنے کے باوجود ملک مخالف طاقتوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور میدان جنگ میں انہیں سخت شکست دی۔ایسے ع/یم مجاہد کے نام پر شراب کا فروخت ہونا توہین کی بات ہے۔ ممبر اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر اور دیسی شراب بنانے والی کوآپریٹو کمپنی لمیٹڈ ٹپری کے جنرل منیجر سے گفتگو کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے اور شراب کی بوتل پر لکھا ہوا مہارانا کے نام کا لوگو ہٹانے کو کہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad