تازہ ترین

منگل، 28 جولائی، 2020

سیریل: میڈم سر:میں امام باڑا کے لیے نازیبہ الفاظ استعمال کئے جانے پر شیعہ طبقہ میں غم و غصہ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز28جولائی2020)ًّسب ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہورہے سیریل(میڈم سر)میں امام باڑا کے لیے بہت گندے اور نازیبہ الفاظ استعمال کئے جانے پر شیعہ طبقہ میں غم و غصہ کا ماحول بنا ہوا ہے اور مزکورہ چینل سے (میڈم سر)ڈرامہ پر پابندی لگائے جانے اور اسکی پروڈکشن ٹیم و اداکاروں سے معافی کا مطالبہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔اسی کڑی میں پریس کو جاری اپنے بیان میں سابق ریاستی وزیر سید عیسی رضا ئنقوی نے سیریل کے ڈائیلاگ رائٹر اور ڈائریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریل کی جتنی بھی مذمّت کی جائے وہ کم ہے امام باڑا کسی ایک فرقے کی عقیدت کی جگہ نہیں بلکہ ہر مذہب اور فرقے کے لوگ یہاں آتے ہیں، امام باڑا اتحاد کا مرکز ہے، امام بارگاہوں میں لوگوں کی شرکت اور انہیں با رونق طریقے سے برگزار کرنے کیلئے کسی سنی، گروہی، مالی، یا سماجی اختلاف کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ان کے درمیان ہمبستگی اور بھائی چارگی کو تویت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریل کے ڈایلاگ رائٹر کو شاید معلوم نہیں ہے کہ مسجد کے بعد کسی بھی شہر یا محلے میں دینی اور مذہبی حوالے سے امام بارگاہ کو مرکزیت حاصل ہے۔ عام طور پر ہر شہر یا محلے میں امام بارگاہوں کو شہر کے مرکز یا ایسی جگہ تعمیر کیا جاتا ہے جہاں لوگوں کی رفت و آمد زیادہ ہو یا لوگ وہاں با آسانی جمع ہو سکیں۔ بعض مناطق میں حتی شہری معماری میں بھی امام بارگاہوں کی مرکزیت کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، مثلاً ایران کے شہر نائین، زوارہ، تفت اور میبد میں مختلف شاہراہوں کا نقطہ اختتام یا نقطہ شروع امام بارگاہوں سے ہوتا ہے۔سید عیسی رضائنقوی نے مزکورہ سیریل اور چینل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر مذہب کے مقدس مقامات کا جس میں وہ عقیدت رکھتے ہوں خیال رکھنا چاہیے چاہے مسجدہو، امام باڑا ہو،گوردوارہ ہو یا چرچ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad