تازہ ترین

منگل، 28 جولائی، 2020

بازار اور بینکوں میں بھاری بھیڑ:جسمانی فاصلہ مذاق بن کر رہ گیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز28جولائی2020)ًّدیوبند علاقہ میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے سبب جہاں انتظامیہ و محکمہ صحت مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل عوام سے کر رہے ہیں وہیںلاپرواہ لوگوں کی بھیڑ بازاروں اور بینکوں میں دیکھی جا رہی ہے،لوگوں نے جسمانی دوری اور فیس ماسک کے استعمال کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے منگل کے روز بینک کھلنے پر لوگوں کا ہجوم بینکوں کے باہر دیکھنے کو ملا،لوگ جسمانی فاصلے پر عمل نہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے

جن دھن کھاتوں سے بھی لوگ رقم نکالنے کے لئے لائنوں میں لگے ہوئے دکھائی دئے،حالانکہ بینکوں کے باہر حفاظتی نقطہ نظر سے گول دائرے بھی بنائے گئے تھے اور پولیس بھی تعینات تھی لیکن نظم نہیں بن پایا اتنا ہی شہر کے مین بازاروں میں بھی لوگوں کی زبردست بھیڑ نظر آئی جو بغیر فیس ماسک لگائے کھلے عام سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نظر آئے۔ انچارج انسپکٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ بینکوں اور بازاروںمیں اضافی فورس لگاکر سوشل ڈسٹینسنگ پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad