تازہ ترین

جمعرات، 2 جولائی، 2020

تمل ناڈو واقع پاور پلانٹ میں زبردست دھماکہ، 6 افراد ہلاک، 17 زخمی

چنئی،(یو این  اے نیوز 2جولائی 2020)تمل ناڈو سے ایک اندوہناک حادثہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس کے مطابق ایک پاور پلانٹ میں دھماکہ کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی افراد کو سنگین حالت میں علاج کے لیے داخل اسپتال کیا گیا ہے۔

 میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تمل ناڈو کے کڈالور ضلع واقع نیویلی پاور پلانٹ میں بوائیلر اسٹیج-2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے کم و بیش 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں 17 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کڈالور راجدھانی چنئی سے تقریباً 180 کلو میٹر دور واقع ہے۔ 7 یونٹس میں 1470 میگاواٹ بجلی کا پروڈکشن ہوتا ہے۔ 

ایک برائیلر میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہاں قابل غور ہے کہ دو مہینے کے اندر ضلع میں یہ دوسرا اندوہناک واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ایل جی پالیمر کیمیکل پلانٹ میں 7 مئی کو گیس رساؤ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 لوگوں اور کئی مویشیوں کی موت ہو گئی تھی۔ایس او نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad