تازہ ترین

بدھ، 29 جولائی، 2020

کمشنر آگرہ انل کمار نے ضلع مین پوری کے ترقیاتی کاموں کالیا جائزہ

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز29جولائی2020)کمشنر آگرہ ڈویژن آگر وضلع مین پوری کے نوڈل آفیسرانل کمار نے پرائمری اسکول کچپورہ ،و گاؤں میںکارائے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے کئے جارہے طبی کاموں کا جائزہ لیا ۔، آنگن واڑی کارکن نے آشا ؤں سے گھر گھرجاکر تھرمامیٹرسے ہر شخص کے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کریں،اور مکمل تفصیلات رجسٹر میں درج کریں۔ کسی بھی سطح پر نرمی کا معاملہ نہ کریں ، کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے، گھر گھر سروے(معائنہ) کے دوران، گھر کے ہر فرد کے درجہ حرارت کی جانچ کی جانی چاہئے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے، گاؤں میں باقاعدگی سے اینٹی لاروا کا چھڑکاؤ کیا جانا چاہئے، ہر شخص اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے ۔

کمشنر نے کہا کہ گاؤں میں منریگا کے تحت کام انجام دیا جانا چاہئے ،تاکہ منریگا جاب کارڈ ہولڈر، باہر سے آنے والے تارکین وطن مزدور گاؤں میں ہی روزگار حاصل کرسکیں، باہر سے آنے والے تارکین وطن کو حکومت کی جانب سے دیجانے والی تمام سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں ۔ جائزہ کے دوران انہوں نے پایا کہ اس گاؤں میں 335 جاب کارڈ ہولڈر ہیں، موجودہ مالی سال 2020۔21 میں 10.15 لاکھ کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، جس میں 16 کام ہوئے ہیں، نوڈل آفیسر سے معلومات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ پردھان منتری گرامین آساس یوجنا میں 03 اہل افراد کو مستفید کیا گیا ہے، تمام مکانات مکمل ہوچکے ہیں، 10 افراد کو دیویانگ پنشن، 28 مستحق خواتین پنشن اور 49 عمر رسیدہ افراد کو ضعیفی پنشن سکیم۔

 صاف بھارت مشن اسکیم کے تحت، ٹوائلٹ اسکیم کے تحت 123 اہل افراد کو مستفید کیا گیا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیت الخلاء کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جائے، انہیں کھلے میں رفع حاجت ب سے ہونے والی بیماریوں سے آگاہ کیا جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ، سپریٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ایشا پریا، نوڈل آفیسر ایشور چندر، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے۔ پانڈے وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad