تازہ ترین

بدھ، 29 جولائی، 2020

کرنٹ لگنے سے ایک مزدورشخص کی موت واقع رپورٹ درج

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز29جولائی2020)کرنٹ لگنے کی وجہ سے فوت شدہ مزدور شخص کی اہلیہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے ،جس میں ٹھیکیدار سمیت تین افراد پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ رپورٹ میںیہ بھی اہل خانہ نے ِالزام عائد کیا ہے کہ بغیر موت کی اطلاع دئے نعش کو پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا گیا ہے۔قصبہ کے محلہ کے اوپرٹیلہ کی رہنے والی گومتی دیوی نے ایک رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ منگل کی صبح آٹھ بجے ان کے شوہر پنکج کمار کو ٹھیکیدار اجے پال یادو اور ستیہ دیو سنگھ ساکن سومناتھ مندر کے قریب و وجے ولد منکو سندھی گلی بھوگاؤں ،گھر سے بلا کر لے گئے تھے ، یہ تینوں افراد موبائل ٹاور پر زیرزمین کیبل بچھا نے کا کام ٹھیکیداری پر کرتے ہیں ۔

 اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر کو گھر سے لیجا تے وقت ان ٹھیکیداروں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کیبل بچھاتے وقت کبھی کبھی بجلی کا کرنٹ بھی آجاتا ہے ،اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر کو کیبل بچھانے کے کام پر لگا دیا گیا ،پھر اچانک اس کیبل میںکرنٹ آگیا ،اور میرے شوہر کو کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے موقعہ پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ ٹھیکیداروں نے اس کے شوہر کی موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی،اور اس کے شوہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مین پوری لیجایا گیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad