تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

ٹریکٹر ٹرالی اور ڈی سی ایم کی ٹکر:حادثہ میں دونوں ڈرائیوروں کی موت

دیوبند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2020)اسٹیٹ ہائیوے 59پر پاپولر سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں پیچھے سے آ رہی ڈی سی ایم نے ٹکر مار دی،ٹکر اتنی شدید تھی کہ ڈی سی ایم کا سامنے والا حصہ پوری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا اور ٹریکٹر ڈرائیور اچھل کر کئی فٹ دور جاکر گرا،حادثہ میں ڈی سی ایم اور ٹریکٹر کے ڈرائیوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سہارنپور مظفر نگر ہائیوے پر واقع دیوبند عدالت احاطہ کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی میں پاپولر کی لکڑی بھر کر سہارنپور کی جانب جا رہے 26سالہ محمد مرسلین ولد انتظار کی ٹریکٹر ٹرالی میں پیچھے سے سہارنپور کی جانب جانے والے ڈی سی ایم ڈرائیور ونیت گپتا ولد دنیش گپتا نے ٹکر مار دی۔جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور مرسلین ٹریکٹر سے اچھل کر کئی فٹ دور جاکر گرا اور ڈی سی ایم ڈرائیور ونیت گپتا بھی شدید طور پر زخمی ہو گیا


۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے مورچری بھیج دیا،خبر لکھے جانے تک کسی بھی فریق نے رپورٹ درج نہیں کرائی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad