تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

بی ایس پی لیڈر محمد عاقل نے اپنے حامیوں سمیت سماجوادی پارٹی کا دامن تھام

دیوبند ۔دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 26ستمبر 2020) بی ایس پی لیڈر وسابق نگر پالیکا رکن محمد عاقل نے اپنے حامیوں سمیت ہفتہ کوسماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودر سین کی موجودگی میں ایس پی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر محمد عاقل نے کہاکہ بی ایس پی نے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کر انتخاب لڑنے کے بعد بی جے پی کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا کام کرریاستی عوام کو دھوکہ دیا ہے،
فوٹو۔پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کی گلپوشی کئے جانے کا منظر


اسی لئے انہوں نے پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام بالخصوص نوجوانوں کا اب بھی سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے، میں اپنے حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شمولیت اختیار کرتا ہوں۔محمد عاقل کو جوائنگ لیٹر سونپتے ہوئے ضلع صدر چودھری رودر سین نے کہا کہ آج کسانوں سے لے کر عام آدمی تک، طلبہ سے لے کر نوجوان سب اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ اب وہ وقت آگیا ہے جب ہم بی جے پی اور اس کی ریاست میں بدنظم حکومت سے نجات حاصل کریں۔



انہوں نے کہا کہ محمد عاقل کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔سماجوادی پارٹی کے ضلع نائب صدر توفیق احمد جگی اور سہکاری گنا سمیتی کے سابق چیئر مین چودھری پروندر کمار نے کہا کہمرکزی اور ریاست کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے کسانوں اور مذدوروں کو برباد کر دیا ہے،


پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے زراعتی بل سے کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ ہوگا،کھیتی پوری طرح برباد ہو جائے گی اور مذدور بندھوا مذدور بن کر رہ جائے گا۔اس دوران جسویر والمیکی،موہت کشیپ،ڈاکٹر اجیت سنگھ،واجد ملک،بھیم تیاگی،مستقیم،شمشاد،نوشاد اور دلشاد وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad