تازہ ترین

جمعرات، 29 اکتوبر، 2020

آج آل انڈیامتحدہ محاذنیحکومت فرانس کے خلاف صدرجمہوریہ ہندکوبھیجامیمورنڈم

مظفرنگر29اکتوبرشاہدحسینی

آج آل انڈیامتحدہ محاذنے کچہری پہنچ کرحکومت فرانس کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے توسل سے صدرجمہوریہ ہندکوبھیجامیمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت اورفرانسیسی صدرمکرون کایہ بیان کہ فرانس گستاخانہ خاکوں سے پیچھے نہیں ہٹے گاان کایہ بیان اسلام اوراہل اسلام کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے فرانس کا یہ عمل بھت ہی شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔میمورنڈم میں یہ کہاگیا ہے کہ



آزادی اظہار رائے کی آڑمیں کسی کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچاناانسانیت کے خلاف ہے ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے مگرتوہین رسالت برداشت  نہیں کرسکتا فرانس کے گستاخانہ کھاکوں کی اشاعت کرنا دنیاکے کروڑوں مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے اوربدترین دہشت گردی ہے اس لئے مسلم ممالک فرانس کے سامان کابائیکاٹ کررہے ہیں۔


آل ایڈیامتحدہ محاذ کا بھی حکومت ہندسے مطالبہ ہے کہ فوری فرانس کے خلاف سخت اقدامات کرے اوراس سلسلہ میں اپنی اورسے مذمت کا اظہار کرے فرانسیسی کمپنیوں کابائیکاٹ بھی کریں۔


میمورنڈم دینے والوں میں شاہنوازآفتاب،محبوب عالم ایڈوکیٹ،حاجی منورایڈوکیٹ،فیضیاب خان ایڈوکیٹ،قاری شاہدحسینی،سیدمہندی علی زیدی،اعظم عباس ایڈوکیٹ،ٹھاکروسیم ایڈوکیٹ،روہت بالیان ایڈوکیٹ،شاہ رخ ایڈوکیٹ،چودھری شہزادایڈوکیٹ،انوارالحق ایڈوکیٹ،چودھری مرغوب ایڈوکیٹ،ڈاکٹرمقیم،مولاناسعید،محمدساحل وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad