تازہ ترین

جمعرات، 29 اکتوبر، 2020

آوازمظفرنگراورگرامین ڈاکٹرایسوسی ایشن سوجڑوکی جانب سے نیٹ کاامتحان پاس کرنے والے طلباء کواعزاز


 مظفرنگر29اکتوبرشاہدحسینی

شہرکے امباوہارچلڈرن ہیپی ہوم انٹرکالج میں،ایم بی بی ایس میں داخلہ لے کر NEET کا امتحان پاس کرنے اورڈاکٹربننے کے اپنے خواب کوپوراکرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے اعزازکی تقریب کاانعقاد آوازمظفرنگراورگرامین ڈاکٹرایسوسی ایشن سوجرو کی جانب سے مشترکہ طورپرکیاگیا. اس خوبصورت تقریب کیمہمان خصوصی،ناک،کان اورگلے کے ماہرڈاکٹرسید حسن رہے پروگرام کی نظامت حاجی امیر کاظم نے کی. پروگرام کابابرکت آغاز قاری شاہد حسینی کی تلاوت کلام اللہ اورنعت پاک سے ہوااس موقع پرڈاکٹرسید حسن نے کہا کہ اس بارضلع کے سیکڑوں طلباء نے NEET کاامتحان پاس کیااورثابت کیا کہ ہونہاربچوں کے سامنے کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔ صرف لگن ہونا چاہئے۔



 اگرلگن ہے توبچے اپنے خوابوں کوپوراکرسکتے ہیں۔ یہاں اس تقریب کے معززمہمان یو ڈی او کے کنوینرتحسین علی آساروی،مولانا موسیٰ قاسمی،ڈاکٹرشہزادرانا،نادررانا،ڈاکٹرسمراٹ،جنید ایڈووکیٹ وغیرہ رہاس پروقارتقریب میںNEET 2020 میں کامیابی حاصل کرنے پرنوازنفیس،معاذرضا،کلیم،عدنان،عرفات،اقراء،


عبدالصمد کے علاوہ پچاس سے زیادہ بچوں کو یہاں اعزاز سے نوازاگیا۔ مہمان خصوصی تحسین علی نے کہا کہ مذہب اسلام میں یہ کہاگیا ہے کہ اگرآپ کوعلم حاصل کرنے کے لئیچین بھی جاناپڑیتو جائیں اورعلم حاصل کریں۔ آپ کی تربیت ایسی پراپرٹی ہے جسے کوئی چوری نہیں کرسکتا۔لہذاہرکسی کواپنی اور معاشرے کی بھلائی کے لئے تربیت جاری رکھنی چاہئے۔ اس موقع پرڈاکٹر ندیم،ڈاکٹرعقیل،ڈاکٹر فرمان،ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر شمشاد سامانی،ڈاکٹرانیس رانا،معظم علی،ایس اے


ملک،ڈاکٹراکرم،ڈاکٹرنفیس،ڈاکٹراقبال قریشی وغیرہ موجود رھے۔ صدارت ڈاکٹر رضوان نے کی۔ طلباء کے والدین کو بھی یہاں اعزاز سے نوازا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad